Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون : سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج پاکستان ایک اہم سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی ہے ایک افسوسناک خبر کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر انتقال کر گئے ہیں ، انکے اہلِ خانہ کے مطابق حاجی نواز کھوکھر کچھ عرصے سے شدید بیمار اور اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

 

تازہ ترین خبروں کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کی نمازِ جنازہ آج سہہ پہر 3 بجے کھوکھر ہاؤس کورال چوک میں ادا کر دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ حاجی نواز کھوکھر سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے والد تھے۔ دوسری جانب (ن) لیگ کے مرکزی رہنما و جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ انکی جماعت نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں ہماری جیتی ہوئی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں مکمل ساتھ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم خالی نشستوں پر الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر رہنماؤں نے ہزارہ برادری سے ملاقات کر کے پیغام دیا کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہزارہ برادری کے اراکین نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے ایک مسلک کے وزیر کو بھیج کر سانحہ مچھ کو مسلک کا مسئلہ بنا دیا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *