Breaking News

’’ شہباز شریف نے کوٹ لکھ پت جیل میں قیدیوں کی ویلفیئر کے لیے 10 لاکھ روپے دیئے، اپنی ضمانت ہوئی تو۔۔۔ ‘‘ ارشاد بھٹی نے ایسا انکشاف کر دیا کہ حامد میر بھی دنگ رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیاست کو عبادت کا درجہ دیا جاتا ہے مگر پاکستان میں سیاست منافقت کا روپ دھارتی جا رہی ہے سیاستدان کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ اور ہیں پاکستانی سیاستدانوں کے قول فعل میں تضاد کوئی نئی بات نہیں ہے سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ جب شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل پہنچے تواُنہوں نے قیدیوں کی ویلفیئر کے لئے دس لاکھ روپے دئیے۔

 

مگر جب ضمانت ہوئی تو ضمانت ہوئی تو اپنا خرچہ کٹوا کر باقی 9 لاکھ 41 ہزار لے کر چلتے بنے۔ تفصیلات کے مطابق مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر دلچسپ صورتحال اس وقت بنی جب سینئر اینکر حامد میر کی جانب سے پیغام شیئر کیا گیا جس میں انکا کہنا تھا کہ ’’مریم نواز کا مقابلہ کھٹملوں سے شروع ہو چکا ہے اس لڑائی میں آخرکار کون جیتے گا آپ اچھی طرح جانتے ہیں ‘‘۔ حامد میر کے اس ٹویٹ پر سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی بھی میدان میں آگئے اور حامد میر کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بھائی جان مزے کی بات سنیں، شریفوں کا مائینڈ سیٹ، شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل پہنچے، دس لاکھ قیدیوں کی ویلفیر کیلئے دئیے، ضمانت ہوئی تو اپنا خرچہ کٹوا کر باقی 9 لاکھ 41 ہزار لے کر چلتے بنے۔۔اور ہاں جس دن مقابلہ اصل کھٹملوں سے ہو گیا،اس دن جیت کھٹملوں کی ہی ہو گی‘‘۔ اپنے ایک اور پیغام میں ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ’’بھائی جان کوٹ لکھپت جیل لاہور میں،لاہور پنجاب میں اور پنجاب پر نواز شریف 2 بار اور شہباز شریف 3 بار حکمرانیاں کر گئے پھر بھی کھٹمل ختم نہ ہو سکے، حیرت۔۔ پھر پنجاب کی 32 ہزار 4 سو قیدی گنجائش والی 41 جیلوں میں 48 ہزار 2 سو قیدی، جس میں 829 خواتین،727 بچے، ایک نظر ان پر بھی، یہ تو مریم کے کھٹملوں سے بھی بدتر‘‘۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *