Breaking News

اعتزاز احسن کا عمران خان کے حق میں حیران کن اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری ،وزیراعظم عمران خان کے فوری استعفے کے حق میں کیوں نہیں ؟ حیران کن انکشاف، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اس وقت فوری طور پر وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں۔

 

اور ان کی راولپنڈی مارچ جیسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔نجی ٹی وی پروگراممیں بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ہم نیوز پروگرام میں گفتگوکے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی رہنماوں قمرالزمان کائرہ ، چوہدری منظور ، نوید قمر ، اور خورشید احمد شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کان لیگی رہنما احسن اقبال کے سخت جملوں کے استعمال پر کہنا تھا کہ جو دوسروں کو سٹھیایا ہوا کہہ رہے ہیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے۔ان کا دماغ گھوما ہوا ہے کیونکہ ان کے اپنے اوپر کیس بنایا ہوا ہے۔ دوسری جانب افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیر کو وزیراعظم عمران حان سے ملاقات کی،وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔عسکری اور سول قیادت نے سانحہ مچھ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک واقعہ قرار دیااور اس بات کاعزم کیا گیا کہ اس واقعہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

About Admin

Check Also

’’ اس بار معاملہ سیریس ہے‘‘ عمران خان گھمبیر صورتحال چھوڑ کر سعودی عرب کیوں روانہ ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *