Breaking News

وزیر اعظم نہ ہی صدر، نئے امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان سے کن 2شخصیات کو دعوت نامے بھیج دئیے گئے؟ہر کوئی ہکا بکارہ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب، نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کی حتمی جیت کے بعد تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں شرکت کیلئے دنیا بھر میں دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں ۔

 

اس ضمن میں جوبائیڈن نے پاکستان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھیجوا دیئے ہیں ۔یاد رہے کہ کانگریس پر الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کیلئے جاری اجلاس پر ٹرمپ کے حامیوں نے دھاوا بول دیا تھا ، کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد کانگریس کا قبضہ چھڑایا گیا اور مائیک پینس کی زیر صدارت اجلاس دوبارہ شروع کیا گیا ۔صحافی وجاہت نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو جوبائیڈن نے تقریب حلف برداری میں شرکت کا پروانہ بھیج دیا ہے۔ دوسری جانب جب پاکستان بھر میں بجلی کا نظام بیٹھ رہا تھا تو اس وقت اسلام آباد کے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) میں کیا ہورہا تھا، نجی ٹی وی نے ویڈیو حاصل کرلی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی شب ملک بھر میں بریک ڈائون رات 11:47منٹ پر ہوا جس سے مکمل نظام بیٹھ گیا جبکہ اس حوالے سے تاحال کوئی معلوم نہیں ہو سکی ۔ نجی ٹی وی کو موصول ہونے والے ویڈیو کے مطابق این پی سی سی میں فریکوئنسی گرتی جارہی تھی اور عملہ گنتی کرتا رہا۔عملے کے ارکان آپس میں بات چیت کررہے تھے کہ ’فریکوئنسی کم ہو رہی ہے، بجلی کی فریکوئنسی اوپر نیچے ہو رہی ہے، زیرو ہوگئی ہے ۔ جبکہ عملے کا کہنا تھا کہ سارا سسٹم بیٹھ گیا ہے ، مردان بھی سسٹم سے نکل چکا ہے ۔

About Admin

Check Also

رات گئے عمران خان کے ایک قریبی وزیر سے ملاقات ہو گئی، حال احوال پوچھا تو کہنے لگے کہ خوش بھی بہت ہیں اورپریشان بھی بے حد ، کیونکہ ۔۔۔۔۔ روف کلاسرا کا دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو اڑھائی سال سے زائد کا عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *