Breaking News

پرویز الہی نے کاروائی ڈال دی ، تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے کی اتحادی جماعتیں ہیں وفاق اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت سازی میں مسلم لیگ ق کا بڑا عمل دخل ہے تاہم سیاست میں کچھ بھی ہو سکتا ہے اب پاکستان مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی ایک بڑی وکٹ گرا دی ہے ۔

 

 پاکستان تحریک انصاف کے ایبٹ آباد سے بڑے رہنما سردار راشد ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین ار سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی سے ملاقات کی ہے اور اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اس موقع پر کے پی کے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے دیگر سرکردہ رہنما بھی موجود تھے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت میں براڈ شیٹ مقدمہ ایک سازش تھی جوناکام ہوئی۔ روزنامہ جنگ میں سعید نیازی کی شائع خبر کے مطابق حسین نواز نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ برطانوی ہائی کورٹ کی جانب سے ایون فیلڈ فلیٹ کی اٹیچمنٹ کی درخواست منظور نہ کئے جانے سے شریف فیملی کا یہ موقف درست ثابت ہوگیا ہے کہ انھوں نے کبھی کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا اور ان کے اثاثے صاف ستھرے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ براڈ شیٹ نے لندن ہائی کورٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایون فیلڈ کے 4 اپارٹمنٹس حکومت پاکستان کی ملکیت ہیں، کیونکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اس مقدمے میں، جس میں نواز شریف کو آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں سزا دی گئی ہے، یہی فیصلہ دیا تھا، جب یہ معاملہ عدالت میں پہنچا تو اس دعوے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس سے ثابت ہوگیا کہ دعویٰ درست نہیں تھا۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *