Breaking News

کپتان ن لیگ کی ایک نہیں بلکہ دو کٹیں لے اُڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں وکٹیں گرانے کا رواج بہت زیادہ ہے آج کل پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کی وکٹین گرائی جا رہی ہیں اب کی باری مسلم لیگ ن کی دو اہم ترین و کٹیں گرائی گئی ہیں جس سے ن لیگ میں اعلی سطح پر کھلبلی مچ گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے دو اہم رہنما اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جو آج  بنی گالہ میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن صبہ سندھ کے صوبائی نائب صدر اسلم ابڑو اور سردار سجاد بلیدی جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے میر اصغر خاں پنہور آج پاکستان تحریک انصاف کو پیارے ہو جائیں گے صوبہ سندھ میں مسلم لیگ ن پہلے ہی بہت زیادہ کمزور ہے جبکہ ان دونوں رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت سے مسلم لیگ ن کو اور بہت زیادہ نقصان ہو گا ۔ اسلم ابڑو نے 2013 کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے حصہ لیا تھا جبکہ اس سے قبل وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر بھی رہ چکے ہیں۔۔ ان کے بڑے بھائی اکرم ابڑو مسلم لیگ ن ضلع جیکب آباد کے صدر ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ کراچی کا اگلا وزیراعلی وہ ہوگاجوکراچی کیلئے کام کریگا،وزیراعظم عمران خان کے اردگردسب منتخب لوگ نہیں ہیں،ہم منتخب لوگ ہیں اور ہم فارغ بیٹھے ہوئے ہیں،وفاقی کابینہ میں کوئی آنے والا توضرور ہے لیکن جانیوالاکوئی نہیں ،یہاں تو مردم شناسی صحیح نہیں ہے،مردم شماری کیاصحیح ہوگی۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عامرلیاقت نے کہاکہ راولپنڈی اور جی ایچ کیومیں تھوڑا فرق ہے۔

About Admin

Check Also

پانی سے بھری ٹنکی کھیلتے بچوں پر جاگری، 7 جاں بحق ، افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *