Breaking News

استعفے کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ! ندیم افضل چَن نے کیا قدم اُٹھا لیا؟ حکومت کے لیے پریشانی کھڑی ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون ِ خصوصی ندیم افضل چن اپنی ضد پر اَڑ گئے، وزیر اعظم ہاؤس میں اپنا آفس بھی خالی کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ واپس لینے سے انکار کر دیا ہے اور اپنا آفس بھی خالی کر دیا ہے ۔

جبکہ گاڑی سمیت دیگر مراعات بھی واپس کر دی ہیں، ندیم افضل چن کو بعض ذرائع نے منانے کی کوشش کی لیکن ندیم افضل چن نے استعفیٰ واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ دوستوں سے بات چیت میں ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں رہوں گالیکن عہدہ نہیں لوں گا، دوسری جانب ندیم افضل چن کا استعفیٰ رکوانے کے لیے وزرا متحرک ہوگئےہیں، علی زیدی اور زلفی بخاری ، شیریں مزاری اور فواد چودھری متحرک ہوگئے ہیں ، وزراء کی جانب سے وزیراعظم کو ندیم افضل چن کا استعفیٰ نہ منظور کرنے کی درخواست کی جائیگی۔ یہی وجہ ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن ایک سیدھے سادے سیاستدان اور انسان ہیں، وزیر اعظم کو اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے کوئی شکوہ نہیں، انہوں نے اجتماعی طور پر کہا کہ جس کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی وہ اپنے آپ کو فارغ سمجھے، جب متفقہ وارننگ دی جائے تو پھر تنقید نہیں بنتی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن جو مستعفی ہوئے ہیں انکی جانب سے یہ قدم جذبات میں آکر اُٹھایا گیا ہے، وہ ایک بہترین سیاستدان ہیں، امید ہیں وہ اپنا فیصلہ بدلتے ہوئے استعفیٰ واپس لے لیں گے۔

About Admin

Check Also

جاتی امرا:شریف خاندان کی محل نما رہائش گاہ، جاتی امرا کا ہندی زبان میں کیا مطلب ہے؟ جو جان کر آپ کو حیرانگی ہو گی

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر پاکستان کے سابق وززیر اعظم میاں محمد نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *