Breaking News

بھارت کی جانب سے لاہور کی ’ہیرا منڈی ‘پر فلم بنانے کے اعلان کے بعد پاکستانی اداکارہ منشا پاشا بھی میدان میں آگئیں،حیران کن بات کہہ دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ بھارت لاہور کی ماضی کی رونقوں یعنی ‘ہیرا منڈی’ پر محض اس لیے فلم بنا رہا ہے کیونکہ جس ملک میں ہم رہتے ہیں، وہاں حقیقی مواد تو دور کی بات افسانوی مواد پر بھی پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے ادا کار ہ کا کہنا تھا کہ ہم افسانوی مواد پر پابندی عائد کرکے اس بات پر بحث کرتے رہتے ہیں کہ اخلاقی طور پر کیسا خیالی مواد دکھایا جانا چاہیے اور کیسا نہیں۔ انہوں نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہماری ان ہی کمزوریوں کی وجہ سے دوسرے لوگ ہمارے ملک اور سماج سے تعلق رکھنے والی حقیقی کہانیوں پر فلمیں بنا کر انہیں پوری دنیا میں فروخت کرکے پیسے کماتے ہیں۔انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ آخر میں ایسا ہوگا کہ ہم اپنی ہی کہانیاں دوسروں کی زبانی سنیں گے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صدارتی  کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان میں بھی دو شخصیات کو دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق کانگریس میں جوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کے بعد تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی جس میں شرکت کیلئے دنیا بھر میں دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں ۔

About Admin

Check Also

راتو رات کمزوری اور مر دانہ کمزوری ختم طاقت کا لا جواب خزانہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج کل ہمارے ملک میں 95 فیصد نوجوان حضرات مردانہ کمزوری کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *