سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ کچھ عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت ریٹائرمنٹ کی معیاد 55 سال کر رہی ہے جبکہ پنشن بھی ختم کی جا رہی ہے جس پر سرکاری ملازمان میں سخت اشتعال پایا جاتا تھا جبکہ اپوزیشن جماعتون کی جانب سے بھی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

تاہم اب خیبر پختونخوا کی تمام جامعات میں نئی بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے پنشن کی سہولت ختم کردی گئی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے صوبے کی تمام جامعات میں مالی خسارے سے بچنے کے لیے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کی پنشن کی سہولت ختم کردی۔ ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں جامعات کے زیر نگرانیاسکولوں کی فیسوں پر بھی نظر ثانی کرکے فیس بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ جامعات کے ملازمین کے میڈیکل اور ہاس الاونس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کے اسکیل کے برابر لایا جائے جبکہ مرمت،سکیورٹی اور دیگر اخراجات کے لیے کیمپس کے اندر رہائش پذیر ملازمین سے پیسے وصول کیے جائیں تاکہ جامعات پر کم سے کم بوجھ پڑھ سکے۔ دوسری جانب نئے آئی جی اسلام آباد پولیس کے تمام  تھانوں کے محرروں  کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔عوامی شکایات تمام تھانوں کے محرران کا انتخاب بذریعہ ٹیسٹ انٹرویو کیا جائے گا۔ تمام تھانوں کے محرران  کو شہریوں کی طرف سے غیر مناسب رویے کی شکایات موصول ہونے پر تبدیل کیا جارہا ہے،۔آئی جی اسلام آباد نیڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔

About Admin

Check Also

اب ہر سرکاری ملازم کے پاس اپنا گھر،اپنی گاڑی ہوگی اورحکومت نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر سرکاری ملازم کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کے پاس اپنا ذاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *