Breaking News

مصباح الحق کی ماہانہ تنخواہ 32 لاکھ روپے مگر بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری کی تنخواہ کتنی ہے؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ماہانہ 32لاکھ روپے معاوضہ دیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر روی شاستری کو دوبارہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے اور اس کیساتھ ہی ان کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

جس کے بعد انہیں سالانہ تقریباً 10 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق روی شاستری کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے ساتھ ہی ان کی سالانہ تنخواہ 10 کروڑ بھارتی روپے ہو جائے گی جب کہ اس سے قبل وہ 8 کروڑ روپے سالانہ لے رہے تھے۔اس کے علاوہ باﺅلنگ کوچ بھرت ارون کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے اور وہ سالانہ 3.5 کروڑ بھارتی روپے حاصل کر سکیں گے اور فیلڈنگ کوچ سریدھار کو بھی اتنی ہی سالانہ تنخواہ ملے گی جب کہ بیٹنگ کوچ سنجے بنگر کو اڑھائی کروڑ سے 3 کروڑ بھارتی روپے سالانہ تنخواہ ملے گی۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ماہانہ 32لاکھ روپے(سالانہ4کروڑ روپے) معاوضہ دیا جائے گا جس پر سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ مصباح کا کوچنگ کا تجربہ نہ ہونے کے باوجود انہیں اتنا معاوضہ دیا جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ روپے ملیں گے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق روی شاستری کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے ساتھ ہی ان کی سالانہ تنخواہ 10 کروڑ بھارتی روپے ہو جائے گی جب کہ اس سے قبل وہ 8 کروڑ روپے سالانہ لے رہے تھے۔اس کے علاوہ باﺅلنگ کوچ بھرت ارون کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے اور وہ سالانہ 3.5 کروڑ بھارتی روپے حاصل کر سکیں گے اور فیلڈنگ کوچ سریدھار کو بھی اتنی ہی سالانہ تنخواہ ملے گی۔

About Admin

Check Also

میچ کے دوران ہی حرکت قلب بند! نامور کرکٹر دُنیا چھوڑ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موت کب آنی ہے کسی کو کوئی خبر نہیں لیکن جب موت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *