Breaking News

پیزا کھائیں گے پیزا لاتوں سے آٹا گوندھنے اور گھٹنوں سے پیزا بریڈ بنانے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاتوں کے بھوت تو سنا تھا مگر لاتوں کا پیزا پہلی بار سنا اور دیکھا ہے۔کمال کا پیزا کہ جسے ننگے فرش پر لٹا کر گھٹنوں کے بل چِت کیا جائے اور کالے سیاہ پیروں کے نیچے لتھاڑ کر بریڈ کی شکل دی جائے اور اس کے اوپر لوازمات سجا کر تکے اور فجیتے کے فلیور کے ساتھ پیش کیا جائے۔

تو کھاتے ہوئے قے آئے گی نہیں تو قے آنے کی ایکٹنگ ضرور ہو جائے گی۔ اللہ رے اللہ،فاسٹ فوڈ چٹپٹا جو ہوا تو کھانے کو جی کیوں نہ للچائے۔بھائی جب گندے پیروں کے نیچے لتھاڑ کر وہ بھی ننگے فرش کے اوپر پیزا تیار کیا جائے گا اور بنانے والے مزدوروں کے پاﺅں پسینے سے بھی شرابور ہوں اور انہوں نے جسم پر کپڑوں کے نام پر بھی چیتھڑے باندھ رکھے ہوں تو ذائقہ تو خود بخود پیدا ہو جائے گا۔ آجکل سوشل میڈیا پر پیزا بنانے والے ایک کارخانے کی ویڈیو وائرل ہے جو نیچے دیکھی جا سکتی ہے۔ ویڈیو تو یہ انڈیا کی ہے مگر ہمارے ہاں بھی حالات کچھ ایسے ہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوڈ کی چھاپہ مار ٹیم ایک ایسی فیکٹری پر چھاپہ مارتی ہے جہاں پر پیزا بنانے کے لیے اس کے آٹے کو فرش پر ڈالا گیا ہے اور پیزا بریڈ کو بڑا کرنے کے لیے مزدور ننگے پیروں کے ساتھ اس کے اوپر چڑھے کھڑے ہیں اور گھٹنوں کے ساتھ اسے پریس کر رہے ہیں۔ نیچے یڈیو دیکھئے۔

About Admin

Check Also

دنیا کی پہلی خاتون جس نے ”آن لائن بے بی “ کو جنم دے دیا، ساری کہانی منظر عام پر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی شریک حیات کے بغیر ہی انٹر نیٹ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *