اِن ہاؤس تبدیلی! پرویز خٹک وزیر اعظم ، تحریک انصاف کے کون کونسے رہنماء تبدیلی کے لیے آمادہ ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کچھ روز قبل محمد علی دُرانی شہباز شریف کے پاس خاص پیغام لے کر گئے تھے، وہ ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت دورہ لاہور پر تھے، انہوں نے یہ پیغام دیا کہ کہیں نہ کہیں سابق وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک کا چانس موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا تھا کہ محمد علی درانی کی جانب سے پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں کے نام شہباز شریف کے سامنے رکھے گئے اور انہیں بتایا گیا کہ یہ لوگ ہمارے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں، اس وقت اِن ہاؤ س تبدیلی کے تحت پرویز خٹک کو وزیر اعظم بنائے جانے کا کافی امکان تھا۔ طاہر ملک نے مزید دعویٰ کیا کہ محمد علی دُرانی نے شہباز شریف سے چوہدری نثار کے لیے مدد طلب کی، پرویز خٹک بھی تیار ہوگئے تھے کہ انہیں وزیر اعظم بنا دیا جائے لیکن عین موقع پر نواز شریف نے مزاحمت کر دی اور گیم بگڑ گئی، نواز شریف نے صاف الفاظ میں بتا دیا کہ چوہدری نثار کا ساتھ نہیں دے سکتے اس لیے یہ پلان آگے نہیں بڑھ سکا ۔ دوسری جانب ملائشین حکام کی جانب سے پاکستانی طیارے کو تحویل میں لینے پر سینئر اینکر پرسن حامد میر اور سلیم صافی حکومت پر برس پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن حامد میر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ’’ کبھی برطانیہ میں پاکستان کے بنک میں موجود پاکستانیوں کی رقم براڈ شیٹ اپنے قبضے میں لے لیتی ہے کبھی ملائشیا میں پی آئی اے کے طیارے سے مسافروں کو اتار کر طیارہ تحویل میں لے لیا جاتا ہے پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کرایا جا رہا ہے۔

About Admin

Check Also

دہائیوں پرانی رفاقت کا خاتمہ۔۔۔!!! پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کپتان ہو یا کھلاڑی، کھیل کا میدان ہ یا سیاسی میدان، بس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *