Breaking News

ایک مرتبہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ بیٹھے تھے، نمازکا وقت قریب تھا، اچانک یوں محسوس ہوا کہ کسی کا وضو ٹوٹا اوربدبو محسوس ہوئی، صاف ظاہر ہے کہ ان میں سے کوئی نہ کوئی اٹھ کر جاتا اور وضو کرکے آتا اور جو محفل سے اٹھ کر جاتا تو۔۔۔

سبحان اللہ ۔۔۔۔ ایک مرتبہ صحابہ کرامؓ بیٹھے تھے، نمازکا وقت قریب تھا، اچانک یوں محسوس ہوا کہ کسی کا وضو ٹوٹا اوربدبو محسوس ہوئی، صاف ظاہر ہے کہ ان میں سے کوئی نہ کوئی اٹھ کر جاتا اور وضو کرکے آتا اور جو محفل سے اٹھ کر جاتا تو سب کے سامنے اس کی سبکی ہوتی ہے۔

تو یہ قدرتی چیز مگر شرمندگی محسوس ہوتی ہے، اس سے پہلے کہ کوئی اٹھ کر جائے، عبداللہ بن عباسؓ کھڑے ہوئے اور عرض کی کہ اے اللہ کے نبیؐ! اگر اجازت ہوتو ہم سب دوبارہ وضو کرکے نہ آ جائیں؟ محبوبؐ نے فرمایا: بہت اچھا!سب کے سب صحابہؓ گئے اور دوبارہ وضو کرکے آئے تاکہ یہ پتہ نہ چلے کہ کس کا وضو خطا ہوا تھا، ایک دوسرے کے عیبوں پر پردے ڈالتے تھے، مسلمان بھائی کو شرمندہ نہیں کرتے تھے۔ اللہ اکبر۔۔۔۔ ایک مرتبہ حضرت عثمانؓ نے کسی شخص سے زمین خریدی۔ مالک بہت دنوں تک قیمت لینے نہیں آیا۔ ایک روز وہ کہیں مل گیا تو حضرت عثمانؓ نے کہا تم اپنی زمین کی قیمت لینے نہیں آئے؟ تو اس شخص نے کہا مجھ کو زمین کی فروختگی میں دھوکا ہوا ہے۔ لوگ مجھے برا بھلا کہتے ہیں۔ معاملہ فروختگی اگرچہ ختم ہو چکا تھا اور اب بیچنے والے کوبیچی ہوئی زمین کو واپس لینے کا کوئی حق نہیں تھا۔ لیکن حضرت عثمانؓ نے فرمایا اگر ایسا ہے تو تم کو اختیار ہے۔ اپنی زمین واپس لے لو یااس کی قیمت لو۔ اس کے بعد یہ حدیث پڑھی۔ اللہ تعالیٰ اس شخص کو جنت میں داخل کرے گا جو صلح پسند اور نرم خو ہوگا خواہ اس کی حیثیت خریدنے کی ہو یا بیچنے والے کی، فریاد رس کی ہو یا فریاد کرنے والے کی۔

About Admin

Check Also

غسل کے بعد اگر کوئی نا پا ک کپڑا پہن لے تو کیا دوبارہ غسل کر نا پڑے گا یا نہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میں آپ لوگوں کے ساتھ ایک بہت ہی اہم مسئلہ شئیر کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *