Breaking News

عمران خان آج لاہور کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جیسے جیسے سینٹ کے انتخابات قریب آرہے ہیں سیاسی ماحول خاصا گرم ہو رہا ہے۔ خریدو فروخت کا سلسلہ بھی اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے  پی ٹی آئی کے 10 رہنماء ایسے ہیں جو کہ اپنے ہی رہنماؤں یعنی عبد الحفیظ شیخ اور ندیم بابر کو ووٹ نہیں دیں گے۔

معروف صحافی عارف حمید بھٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان لوگوں کے وفد سے میری ملاقات ہوئی ہے، اس کے علاوہ ایک نام ایسا بھی ہے جو کہ بالکل غیر سیاسی ہے اسے بھی ووٹ نہیں دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان جو دورہ لاہور کرنے جا رہے ہیں وہ بھی اسی لیے ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے بندے توڑیں جائیں کے پی کے میں بھی انکے 18 ارکین اسمبلی نے سودا کیا تھا لیکن جو بھی ہو ، آصف زرداری اور نواز شریف سے بڑا خیریدار کوئی بھی نہیں ہے۔ عمران خان کو ڈر ہے جیسے کے پی کے میں انکے ساتھ واردات ہوئی تھی ایسے ہی پنجاب میں بھی نہ ہوجائے، اسکی وجہ یہ بھی ہے جو لوگ عمران خان مسلط کرنا چاہ رہے ہیں وہ بالکل غیر سیاسی ہیں، وہ آئی ایم ایف کے لوگ ہیں اور انکا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *