Breaking News

’’ وزیر اعظم آج بہت۔۔۔‘‘ بارہ جنوری کو ندیم افضل چن نے پیپلز پارٹی کے رہنما کو کیا بتایا؟ استعفے کے بعد ایک اور انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارہ جنوری کے کابینہ اجلاس کے بعد ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے اور اانہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیجتے ہوئے تمام تر مراعات واپس کر ڈالیں ، اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تمام کابینہ اراکین کو وارننگ دی گئی۔

اور کہا گیا کہ جو کارکردگی نہیں دکھائے گا وہ اپنی چھٹی سمجھے۔وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں سب کو وارننگ دی اس دوران ندیم افضل چن درود شریف کا ورد کرتے رہے اور جب وہ پی پی رہنماء سے ملے تو کابینہ اجلاس کے متعلق کوئی بات نہ کی البتہ وہاں صرف اتنا کہا کہ وزیر اعظم غصے میں ہیں، اور اسکے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ اجلاس کے بعد جب ندیم افضل چن مصطفیٰ نواز کھوکھر کے گھر تاجی کھوکھر کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے گئے ، وہاں پر اظہار تعزیت کے بعد مصطفیٰ نواز کھوکھر کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان غصے میں ہیں ، لیکن استعفے کا نہیں بتایا ۔ دوسری جانب کابینہ اراکین میں سے بہت سے رہنماء اس لیے متحرک ہوگئے ہیں کہ عمران خان کو اس بات پر آمادہ کر لیا جائے کہ وہ استعفیٰ نہ دیں ، عمران خان کو استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اور انہوں نے اسے پڑھ کر سائیڈ پر رکھ دیا ہے البتہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کہ استعفیٰ منظور کرنا ہے یا نہیں ۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *