Breaking News

الیکشن کمیشن نے حکومت کی مخالفت کر دی، حیران کُن صورتحال پیدا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹ کے الیکشن قریب آتے ہی سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سےکرانے کی مخالفت کردی ہے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی ریفرنس کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروادیا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت ہی ہوتے ہیں۔

آرٹیکل 226 واضح ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی کے علاوہ تمام انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہونگے۔ آئین کے آرٹیکلز 59، 219 اور 224 میں سینیٹ انتخابات کا ذکر ہے، آئین میں کل 15 انتخابات کا ذکر ہے اور اس میں صرف وزیراعلی اور وزیراعظم کے انتخابات کو ہی اوپن کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے جواب میں کہا کہ انڈین آئین میں سیکرٹ بیلٹ کا ذکر موجود نہیں اور بھارتی عدالتوں نے انڈین آئین میں سیکرٹ بیلٹ کے ذکر موجود نہ ہونے پر انحصار کیا ہے۔ دوسری جانب  وفاقی وزیر اور چوہدری نثار کے حریف غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اگر چوہدری نثار نے صوبائی اسمبلی کی نشست کا حلف نہیں لینا تو انہیں چاہیئے کہ استعفیٰ دے دیں تا کہ وہاں پر دوبارہ ضمنی انتخابات ہوسکیں ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سارے انتخابات میں حصہ لے گی، اپوزیشن کی اس تحریک کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،اب یہ لوگ مختلف ہیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں

About Admin

Check Also

کیاواقعی ٹیلی نارپاکستان میں اپنےآپریشنز بند کررہاہے؟پی ٹی اے کا ردعمل آ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشہور ٹیلی کام کمپنی”ٹیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *