Breaking News

عمران خان کے بڑے کھلا ڑی کا ’اقامہ‘ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سپریم کورٹ آف پاکستان سے اقامہ کی بنیاد پر نااہل ہوئے تھے جبکہ سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف بھی اقامہ کا کیس بھگت چکے ہیں تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین وفاقی وزیر کا بھی اقامہ نکل آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عُمر ایوب بھی متحدہ عرب امارات کے ااقامہ ہولڈر نکلے، عمر ایوب کے پاس ایک کمپنی کا انوسٹر اقامہ موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء فضل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر ایوب کے پاس متحدہ عرب امارات کا اقامہ موجود ہے، پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی کرپشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گی، عمران ایوب سینیٹ اجلاس میں ماضی کی حکومتوں پر الزام لگاتے ہیں جبکہ وہ ماضی کی حکومتوں کی ایک لمبی داستان رہ چکے ہیں۔ فضل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ان سے سوال کرو تو یہ جواب دیتے ہیں کہ این آر او نہیں دینا ، اسمبلیوں میں مخالفین پر الزام لگاتے ہیں جب کہ عمر ایوب لندن میں موجود جائیدادوں کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔ فضل کریم کنڈی کے بعد معروف صحافی وقار ستی کی جانب سے عمر ایوب کے اقامے کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔

About Admin

Check Also

انالله واناالیه راجعون پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ بنانے والا مشہور کھلاڑی خالق حقیقی سے جا ملا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *