Breaking News

میں بارش سے بچنے کے لئے ایک جگہ رکا تو اتنے میں ایک ڈلیوری بوائے بھی وہاں آن کھڑا ہوا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر بھر میں کھانا تقسیم کرنے والوں کےلئے اپنے دو وقت کی روٹی کمانا کتنا مشکل ہے۔یہ کسی فاسٹ فوڈ کمپنی کے ڈلیوری بوائے سے پوچھیے۔ بارش اور سردی میں بھیگنے والے ایک ڈلیوری بوائے کے ساتھ ایسا کربناک واقعہ پیش آگیا کہ جس نے سنا۔ ان کا دل دہل گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ و ہ بارش سے بچنے کےلئے ایک شیڈ کے نیچے کھڑا ہو گیا۔ اتنی دیر میں ایک ڈلیوری بوائے بھی وہاں آکھڑا ہوا۔ موسم سرما میں کے 2 سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم صارف کو اس نوجوان کے سسکیاں لینے کی آواز آئی ۔جس پر اس نے اس کے رونےکی وجہ پوچھی ۔ تو اس نے بتایا کہ وہ ایک پتے پر کھانا ڈلیور کرنے گیا تھا۔لیکن تیز بارش کی وجہ سےاسے کہیں رکنا پڑگیا۔ جس کی وجہ سے کھانا پہنچانے میں آدھا گھنٹہ اضافی لگ گیا۔ جونہی وہ کھانا لے کر کسٹمر کے دروازے پر پہنچا تو اس نے یہ کہہ کر کھانا لینے سے انکارکردیا۔ کہ ڈلیوری بوائے کھانا دیر سے لے کر آیا تھااس لئے اب وہ اسے واپس لے جائے۔سوشل میڈیا صارف نے ڈلیوری بوائے سےکہا کہ اس میں رونے والی کیابات ہے۔ وہ کھانا واپس لے جائے اور بتا دے کہ کسٹمر نے کھانا لینے سے منع کردیا ہے۔ تاہم ڈلیوری بوائے نےکہا کہ کمپنی کے رول کے مطابق گاہک کے کسی بھی وجہ سے کھانا نہ لینے پر کھانےکی تمام تر ادائیگی ڈلیوری بوائے کو کرنا ہوگی۔ ڈلیوری بوائے کے مطابق و ہ آرڈر 3800روپے کا تھا جبکہ ڈلیوری بوائے کی تنخوا ہ صرف 9000روپے تھی۔ اس طرح ان غریب ڈلیوری بوائز کو جہاں گاہکوں کی بد تمیزی اور نخرے جھیلنا پڑتے ہیں وہیں پر کمپنی بھی ان سے جلادوں جیسا برتائو کرتی ہے۔

About Admin

Check Also

یہ بچہ کتوں کی طرح کیوں بھونکتا ہے ۔۔ جانیے اس بچے کا تعلق کس ملک سے ہے اور اسے یہ خطرناک بیماری کیسے لگی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کتے کے کا ٹنے کو چھوٹی بات نہ سمجھیں اور تمام احتیاطی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *