Breaking News

ہے نیا سعودی عرب۔۔ امریکہ سے آئی سعودی لڑکی نے نیا کام شروع کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) البازی نے سکالر شپ پر بیرون مملکت تعلیم حاصل کرنے والے سعودی طلبہ و طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ وہاں صرف ڈگری کے حصول میں نہ پڑیں بلکہ ڈگری کے ساتھ نئے تصورات لے کر آئیں۔ کوئی نہ کوئی ایسا ہنریا کاروبار سیکھ کر آئیں جسے وہ اپنے معاشرے میں شروع کر سکیں اور اس سے وطن عزیز کو فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ سے ماسٹرز کی ڈگری ہولڈر سعودی خاتون نے پرسوں اور جوتوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔ جدہ میں نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکا میں دوران تعلیم مجھے پتہ چلا کہ جوتوں اور اعلی درجے کے پرس میں خرابی کی مرمت اچھے سے ہو جاتی ہے۔ بعض خواتین سمجھتی ہیں کہ اب ان کا پرس استعمال کے قابل نہیں رہا اور وہ قیمتی پرس کو کچرے کے حوالے کر دیتی ہیں۔ یہی سوچ برانڈ جوتوں کے بارے میں بھی ہوتی ہے۔ سعودی عرب واپس آنے کے بعد میں نے یہ کام شروع کر دیا کیونکہ میرے علم کے مطابق مجھ سے پہلے کبھی کسی نے یہ کام نہیں کیا تھا۔ سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ جوتے اور پرس بار بار استعمال کرنے اور دھوپ لگنے کی وجہ سے اپنی چمک دمک کھو دیتے ہیں۔ ترمیم اور تجدید سے ان کی اصل رنگت بحال ہو جاتی ہے۔

About Admin

Check Also

دنیا کی پہلی خاتون جس نے ”آن لائن بے بی “ کو جنم دے دیا، ساری کہانی منظر عام پر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی شریک حیات کے بغیر ہی انٹر نیٹ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *