Breaking News

اداکارہ کرن حق کا ایسا بولڈ فوٹو شوٹ کہ پاکستانیوں کو غصہ چڑھ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کرن حق نے بولڈ فوٹو شوٹ کراکے سوشل میڈیا پر ’آگ‘ لگادی۔  تصاویر سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ کرن حق نے یہ فوٹو شوٹ ایک سرخ لانگ کوٹ میں کرایا ہے جس میں تاثر یہی جا رہا ہے۔

کہ شاید انہوں نے اس کوٹ کے نیچے کچھ نہیں پہن رکھا۔ اداکارہ کرن حق نے اپنے اس فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر لگائیں لیکن تبصروں کا سیکشن بند کردیا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے تصاویر ہی ہٹادیں تاہم ان کی سٹوری میں ان کی دو تصاویر موجود ہیں۔ کرن حق کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ پہلا شربت کا گلاس ہے جو نیچے سے خالی ہے، ایک اور صارف نے انہیں ولائتی مرغی قرار دیا۔ایک صارف نے کہا کہ کرن حق ’ہاٹ‘ تو لگ رہی ہیں لیکن دوزخ کی آگ سے زیادہ ’ہاٹ‘ نہیں ہیں، ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’اتنی دیسی شکل پر یہ سٹائل۔‘کرن حق کی میک اپ زدہ ٹانگوں کے بارے میں ایک صارف نے کہا یہ لکڑی کی لگ رہی ہیں،ایک اور صارف نے ان کی ٹانگوں کو پلاسٹک کی قرار دیا۔ بعض صارفین نے انہیں اپنے کمنٹس کے ذریعے خوب کھری کھوٹی سنائیں اور کچھ لوگوں نے ان کے اس فوٹو شوٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔

About Admin

Check Also

میں اپنے شوہر کی خود دوسری شادی کراوں گی صنم بلوچ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صنم بلوچ کے میاں دوسری شادی کا سوچ رہے ہیں جس پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *