Breaking News

ملک میں آئندہ 3روز کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پورے ملک کو خبر دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔اتوار کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں میں اور ملک کے بعض علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق کے مطابق بروز منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے، جبکہ بدھ کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور اسلام آباد میں شدید دھند چھائی رہی۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *