Breaking News

ن لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم ترین رہنما کا ق لیگ میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں سیاسی ماحول خاصا گرم ہوتا جا رہا ہے قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں اُڑا تی رہی ہے مگر وکٹیں اُڑانے کی اب باری آئی ہے مسلم لیگ ق کی۔ جس نے مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا دے ڈالا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اورایم این اے مونس الٰہی سے مسلم لیگ ن کے بہاولنگر سے سابق ایم این اے اصغر حسین شاہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویزالٰہی کی قیادت پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کااعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ افسوسناک ہے، پاک فوج کا دنیا کی دس طاقتور افواج میں شمار قابل فخر اوراعزاز کی بات ہے، الحمدللہ افواج پاکستان ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے اعتماد پر پورا اتری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کا ماحول ختم ہونا چاہئے، سیاسی قوتیں عوام کیلئے ڈلیور کریں جنہوں نے انہیں منتخب کیا، پاکستان مسلم لیگ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پارٹی میں شامل ہونے والوں کو جماعت میں خوش آمدید کہتے ہیں، شامل ہونے والوں کوآئندہ بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتارا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفے نہ دینے اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، سینیٹ کے انتخابی محاذ کیلئے مشاورت سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

About Admin

Check Also

آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا ،نہ رکنے والی بارشیں ؟ مگر کب سے ؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے اطمینان بخش خبر آ گئی ہے ،محکمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *