Breaking News

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں ،حکومت نے سکولز دوبارہ بندکرنے کااشارہ دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)طلبہ کی توموجیں ہوگئیں ،حکومت نے سکولز دوبارہ بند کرنے کا اشارہ دیدیا۔ اضح رہے کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھل رہے ہیں کیونکہ کافی عرصہ تعلیمی ادارے بند رہنے سے بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہو رہا تھا مگر اب پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد کاکہنا ہے۔

کہ لاہورمیں کورونا کے مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے ،نویں سے بارہویں جماعت تک سکولز کھول دئے گئے ہیں ،لیکن ایس اوپیز پرعمل نہ ہوا تو سکول دوبارہ بند کرا دئیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک سکولز کھل گئے ہیں ،لاہورمیں کوروناکے مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے ،ایس اوپیز پرعمل نہ ہواتووہ سکول بند کردیں گے ،50فیصد طلبا کوایک دن اور50فیصد کودوسرے روز بلایا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ رحیم یارخان اورملتان میں لیبز بنا رہے ہیں ۔ دوسری جانب  سنگاپور نے عالمی وبا ‘کورونا وائرس’ کے دوران بچے پیدا کرنے پر والدین کو خصوصی بونس دینے کا اعلان کردیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ایشیائی ملک سنگاپور کی حکومت نے عالمی وبا کے دوران بچے پیدا کرنے والے والدین کو خصوصی بونس دینے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ سنگاپور حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بچے پیدا کرنے والےسنگاپوری جوڑوں کو خصوصی بونس دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور حکومت نے نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بچے پیدا کرنے پر والدین کو بونس کی پیش کش کی گئی ہے تاکہ شرح پیدائش کو فروغ دیا جاسکے۔ سنگاپور حکومت اس بارے میں ماضی سے کام کررہی ہے۔

About Admin

Check Also

ٹھیک ایک سال بعد کیا ہونیوالا ہے ؟ نصرت جاوید نے موجودہ مہنگائی کی لہر کے پیچھے چھپی کہانی بے نقاب کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نامور کالم نگار نصرت جاوید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔بارہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *