Breaking News

فارن فنڈنگ کیس، وزیر اعظم عمران خان کو اندھیرے میں رکھے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو صحیح بریف نہیں کیا جارہا، آئینی ماہرین کی جانب سے ان کو صحیح حقائق نہیں بتائے جا رہے۔ایک انٹرویومیں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا کہ اسکرونٹی کمیٹی اپنی سفارشات الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کوپیش کریگی۔

اور فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا،اسکرونٹی کمیٹی نے فیصلہ نہیں کرنا۔کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ اسکرونٹی کمیٹی ایک طرح کی جے آئی ٹی ہے،ان کی سفارشات بہت اہم ہونگی، جیسے پاناما کیس میں جی آئی ٹی کی سفارشات بہت اہم تھیں۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صحیح طرح سے بریف نہیں کیا جارہا،ان کو اندھیرے میں رکھا جا رہاہے۔وزیر اعظم کے آئینی ماہرین ان کو صحیح حقائق نہیں بیان کرر ہے۔دریں اثناء تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق کا کہنا ہے کہ اپوز یشن صر ف بر یکنگ نیوز سیا ست کررہی ہے،وزیراعظم عمران خان کی موجود گی میں اپوز یشن جماعتو ں کو کسی صور ت بھی این آر او نہیں ملے گا،2023تک اپوز یشن جماعتو ں کے سارے خوا ب ادھورے ہی رہیں گے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے باہر بھی اپوز یشن جماعتیں احتجاج کرنے کا شو ق پورا کر لیں وہاں بھی انہیں رسو ائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، فارن فنڈ نگ کیس کی اصلیت سامنے آ ئی تو پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔اپوز یشن جماعتو ں کی چور مچائے شور پا لیسی خو د اپوز یشن کی سیا ست کے خا تمے کا سبب بن چکی ہے۔ قوم کے مسترد شدہ ٹو لہ سے وزیراعظم عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *