Breaking News

اب ہر سرکاری ملازم کے پاس اپنا گھر،اپنی گاڑی ہوگی اورحکومت نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کا اپنا گھر ہو اور اس کے پاس اپنی گاڑی ہو ۔ لیکن مہنگائی کے اس دور میں ان دونوں چیزوں کا بیک وقت ایک سرکاری ملازم کے پاس ہونا بے حد مشکل کام ہے تاہم اب ہر سرکاری ملازم کے پاس اپنا گھر،اپنی گاڑی ہوگی اورحکومت نے انتہائی شاندار اعلان کر دیا۔

 

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بلاسود اور آسان اقساط پر قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کا ایک اور شاندار اقدام، سرکاری ملازمین کو بلا سود آسان اقساط پر قرض ملے گا، اس حوالے سے حکومت نے مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ گھرکی تعمیر،گاڑی،موٹر سائیکل اور سائیکل خریدنے کے لیے قرض دیا جائے گا، گریڈ ایک سے 17 تک ملازمین قرضہ لے سکتے ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ گریڈ17 سے اوپر کے ملازمین صرف گاڑی خریدنے کے لیے قرض لے سکتے ہیں،8 ہزارروپے سےڈھائی لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔خیبر پختونخواہ حکومت نے مراسلہ تمام انتظامی امور کے ذمے داروں کو ارسال کیا گیا۔ دوسری جانب بری ہوائیں ملک کے بیشتر حصوں پرموجود ہیں۔ ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ جمعہ سے داخل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ کو پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بروز جمعرات کو پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *