Breaking News

فروری کے پہلے ہفتے میں ملک بھر میں اکٹھی تین چھٹیوں کا فیصلہ ہو گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمان ہوں یا سکول جانے والے بچے یا کاروباری شخصیات ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ مہینے میں کم از کم دو سرکاری تعطیلات اتوار کے علاوہ ضرور ہوں تاکہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزار سکیں اب پاکستانی اکٹھی تین چھٹیاں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کااعلان کر دیا ہے ،ا۔ 5 فروری کو جمعہ کا روز ہے اس طرح پفتہ اور اتوار ساتھ ملا کر شہری تین چھٹیاں کر سلکیں گے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان  کے مطابق 5 فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا جائیگا اور کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی سیاسی ،اخلاقی اورسفارتی حمایت عزم کرنے کا اعادہ بھی کیا جائیگا، پانچ فروری کو صبح دس بجے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کی جائے گی اور ان کے لئے دعائے مغفرت بھی ہوگی جبکہ ملک بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں،جلسے جلوس اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے ،اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ کی ملاقاتوں اور ٹیلی فونک گفتگو سے کوئی ایک سال سے کشیدہ تعلقات کی برف پگھلی ہے جو نئی سیاسی صورتحال میں بہت اہم ہے،اس کے نتیجے میں پنجاب میں 2021 کے وسطمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے پہلے نیا سیاسی بندوبست ہوسکتا ہے جس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی تبدیلی بھی شامل ہوسکتی ہے۔

About Admin

Check Also

پاکستانی وزیراعظم اور دو ہزار بٹیر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقاررعلی بھٹو کھانے اور کھلانے کے کس قدر شوقین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *