Breaking News

تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ۔۔۔۔اصلاحات کے لئے تجاویز تیار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے بعد حکومت پر بہت دباؤ آ گیا ہے ایسے میں اسلام آباد میں پیش آنے والے اسامہ ستی کیس کے بعد پولیس میں اصلاحات کے لئے تجاویز تیار کی گئی ہیں، جس سے سرکاری ملازمان کی تنخواہوں میں اضافہ اور سزاؤں کی تجاویز دی گئی ہیں۔

یہ تجاویز اسامہ کے والدین اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ مل کر تیار کی ہیں، یہ تجاویز اسلام آباد کے منتخب نمائندوں کے ذریعے قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، تیار کی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے، اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ رشوت لینے والے پولیس اہلکار سے لے کر ڈی ایس پی رینک تک کے افسران کو برطرف اور عمر قید کی سزا سنائی جائے، تجاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی رینک سے اوپر کے کرپٹ افسران کے لیے ہینگنگ کی سفارش کی گئی ہے، صرف سپاہی اور انسپکٹر بھرتی کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور انہیں ہی ترقی دے کر آئی جی رینک تک کا عہدہ سونپا جائے، اگر دوران حراست کسی کی موت، آبرو ریزی یا کہیں پولیس مقابلہ ہو تو ان واقعات کی خود کار نظام کے تحت عدالتی تحقیقات شروع ہو نی چاہئیں۔ پولیس کے پاس صرف امن و امان اور سکیورٹی کی ذمہ داری ہو، تفتیش کے لئے الگ ادارہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے، عدالت میں اگر تفتیشی افسر کی جانبداری ثابت ہو جائے تو اسے برطرف یا قید کی سزا سنائی جائے، عدالت کے پاس ہی مقدمات میں دفعات لگانے کا اختیار ہونا چاہیے۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *