Breaking News

ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،کن کن علاقوں میں بادل برسیں گے اورکہاں مطلع صاف رہے گا،محکمہ موسمیات نےبڑی پیش گوئی کرڈالی

ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،کن کن علاقوں میں بادل برسیں گے اورکہاں مطلع صاف رہے گا،محکمہ موسمیات نےبڑی پیش گوئی کرڈالی۔ اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) موسم جزوی طور پر ابر آلود ، دھند کی شدت میں کمی آئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا مطلع جزوی ابرآلود ہونے اورٹھنڈی ہوا چلنے سے سردی بڑھ گئی،شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 5 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی۔محکمہ موسمیات نے آج سے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے,بارشوں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی،آج شام سے ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال دیر سوات بونیر میں بارش پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے ہفتہ کے دوران اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، گجرات ،سیالکوٹ اور ناروال میں بھی بارش کی توقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ،ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال،ساہیوال اور رحیم یار خان میں دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، چارسدہ ،صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود ر ہنے کے ساتھ بارش، برفباری کی توقع ہے۔

About Admin

Check Also

پاکستان نے چین پر بجلیاں گرادیں گوادر میں ایسا کام کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *