Breaking News

جوبائیڈن کے آتے ہی پاکستان میں تبدیلی کی تیاریاں! امریکی لابی متحرک، عمران خان کا تختہ کب تک اُلٹ دیا جائے گا؟ پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن کی ساری سیاسی جماعتوں نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنا پورا زور لگا کر دیکھ لیا مگر عمران خان کی حکومت ٹس سے مس بھی نہیں ہوئی۔اپوزیشن عمران خان کا استعفیٰ تو کیا اس کے کسی ایک وزیر کا استعفیٰ لینے میں بھی کامیاب نہیں ہو سکی۔تاہم حیرانی کی بات یہ ہے ۔

کہ پاکستانی کی اپوزیشن تو عمران خان کو اقتدار لینے کے لیے ہٹانا چاہتی ہے مگر امریکی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بھی پاکستان کی موجودہ حکومت کو ہٹائے جانے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔ سینئر صحافی ہارون الرشید نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے دور حکومت میں عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔یہ سازش تیار ہو چکی ہے اور امریکی اسٹیبلشمنٹ اس کام کے لیے تیار ہے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ اس کام کے لیے ن لیگ،مولانا فضل الرحمان اور بائیں بازو کی نام نہاد این جی اوز شامل ہے۔ پروگرام کی اینکر ثروت ولیم نے ہارون الرشید سے زور دے کر سوال کیا کہ یہ آپ کیا بات کر رہے ہیں یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ امریکہ عمران خان کی حکومت کو کیوں ختم کرے گا تو اس پر ہارون الرشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بات نہیں کررہا میں خبر دے رہا ہوں۔ میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ میرے پاس یہ خبر آئی ہے کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ جوبائیڈن کے دور حکومت میں عمران خان حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے تیار ہے اور ا س کا پلاٹ بھی بنا لیا گیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکہ میں مقیم یو این او کا شخص حسین ہارون پاکستان کے اگلے متوقع وزیراعظم ہو سکتے ہیں۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *