Breaking News

سلیم صافی خم ٹھونک کر میدان میں آگئے! عمران خان کو کیا چیلنج دے ڈالا؟ کیا وزیر اعظم چیلنج قبول کریں گے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ مجھے فارن فنڈنگ کیس سے زیادہ اُمید نہیں ہے۔ گذشتہ چھ سالوں میں پی ٹی آئی نے ہر قسم کا تاخیری حربہ استعمال کیا ہے۔ اگر ان کے معاملات اتنے کلئیر تھے تو پہلے ان معاملات کو خفیہ کیوں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اب بھی چیلنج کر رہا ہوں۔

کہ یہ صحافیوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائیں اور تحقیقات کا آغاز مجھ سے کریں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سب سے زیادہ این آر اوز اگر کسی کو ملے ہیں تو وہ عمران خان کو ملے ہیں۔ اُن کے گھر کے معاملے پر اُن کو این آر او ملا، اُن کے اہل خانہ کے معاملہ پر بھی ان کو این آر او دیا گیا ۔ اور وہ جو بابا رحمتے تھے جو اپنے کام چھوڑ کر ہمارے لیے ڈیم بنا رہے تھے ، انہوں نے عمران خان کو نہ صرف این آر او دیا بلکہ اس کیس کو اُدھر لے جانے پر حنیف عباسی کو بد ترین سزا دی گئی اور الیکشن سے ایک رات قبل رات دیر تک عدالت لگا کر انہیں سزا دی گئی اور انہیں مختلف جیلوں میں پھروایا گیا۔ انہیں تو سزا مل گئی ، اب چھ سال ہو گئے ہیں ، فارن فنڈنگ کیس سے متعلق میں اکثر ایسا کہتا ہوں کہ یہ بندہ سادہ تابعدار نہیں ہے ، یہ بہت ہوشیار ہے۔ دوسری پارٹیوں کو اس کے ساتھ کلپ کرنا چاہتے ہیں۔ جب پانامہ کا کیس آیا تو یہ کہا جا رہا تھا کہ سب کا احتساب ہونا چاہئیے لیکن عمران خان نے ہی یہ تجویز دی تھی کہ چونکہ نواز شریف اس وقت وزیراعظم ہیں لہٰذا سب سے پہلے ان کا احتساب ہونا چاہئیے جس کے بعد نواز شریف کے خلاف کیس چلا ۔

About Admin

Check Also

’’ اس بار معاملہ سیریس ہے‘‘ عمران خان گھمبیر صورتحال چھوڑ کر سعودی عرب کیوں روانہ ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *