Breaking News

سونے کی قیمت میں کتنے ہزار رپے کی کمی ہوگئی؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی جس کے مثبت اثرات پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں نظر آئے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 25 ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

جس کے بعد قیمت 1845 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 1 ہزار 114 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں آج بتاریخ 22 جنوری بروز جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 جبکہ دس گرام کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ حالیہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت بالترتیب 1 لاکھ 12 ہزار 800 اور 96 ہزار 708 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی تھی، اسی طرح دس گرام کی قیمت 299 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 179 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

About Admin

Check Also

اب ہر پاکستانی کے پاس ہو گی اپنی گاڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ تک کی کمی، پاکستانیوں کا جشن کا سماں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی بجٹ میں فراہم کردہ مراعات کی وجہ سے کاروں کی قیمتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *