Breaking News

عدالت نے نواز شریف اور فیملی کو کلین چٹ دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف پانامہ سمیت متعدد کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ عدالت سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے جبکہ براڈد شیٹ کا معاملہ اب سامنے آیا ہے۔

جبکہ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ لندن کی عدالت نے نواز شریف اور فیملی کو کلین چٹ دے دی ہے۔اپنے بیان میں حسین نواز نے کہا کہ ثالثی عدالت کے جج سر انتھونی ایونز کا فیصلہ حقائق جاننے کے لیے پڑھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ جج نے فیصلے میں لکھا کہ نواز شریف یا ان کے خاندان کے افراد کے خلاف کوئی چیز سامنے نہیں آسکی۔سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ جج انتھونی ایونز کے یہ ریمارکس شریف خاندان کیلئے کلین چٹ ہیں۔اْنہوںنے کہاکہ اڈ شیٹ نے سراغ رساں ایجنسی میٹرکس کی خدمات نواز شریف کے اثاثوں کی تلاش کے لئے حاصل کی تھیں۔حسین نواز نے کہاکہ ہمارے مخالفین جب بھی کسی غیرجانبدار فورم پر گئے، انھیں منہ کی کھانی پڑی۔انہوں نے کہاکہ براڈ شیٹ نیقومی احتساب بیورو (نیب) کے بے بنیاد دعووں کی بنیاد پر 20 فیصد حصہ وصول کرلیا، سزا ٹیکس گذاروں کو ملی۔سابق وزیراعظم کے صاحبزادے کا کہنا تھاکہ جلسوں میں بڑے دعوے کرنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ ثبوت پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پروپیگنڈے اور جھوٹ کا کارخانہ لگا ہوا ہے، ایک ارب ڈالر منتقل کرنے کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔حسین نواز نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کا ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *