Breaking News

عامر لیاقت کی اہلیہ طوبی عامر کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ اداکارہ ومیزبان سیدہ طوبی عامر کے نئے فوٹوشوٹ نے دھوم مچا دی تاہم صارفین کی جانب سے ان تصویر پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ طوبی عامر کی یہ زبردست تصویر نیچے دیکھی جا سکتی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ طوبیٰ عامر نے گزشتہ روز اپنے نئے فوٹوشوٹ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ تصویر میں طوبیٰ عامر سفید لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ان کے فوٹوشوٹ کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سیدہ طوبیٰ عامر کے نئے فوٹوشوٹ پر صارفین نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان کے نئے انداز کی تعریف کی جب کہ کچھ لوگوں نے ان پر طنز کیا۔ایک صارف نے کہا ماشااللہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا میں اپنی آنکھیں آپ پر سے ہٹا نہیں پارہی۔ کوئی کس طرح اتنا پرفیکٹ ہوسکتا ہے؟ ایک صارف نے تو عامر لیاقت کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا واہ عامر لیاقت تیری قسمت۔فراز نامی صارف نے سیدہ طوبیٰ عامر پر طنز کرتے ہوئے کہا جب بھی میں آپ کے نام کے ساتھ سیدہ دیکھتا ہوں حیران رہ جاتا ہوں۔ ایک اور صارف نے لکھا بھئی واہ عالم آن لائن کے عالم کی زوجہ۔ نیچے تصویر دیکھئے۔

About Admin

Check Also

پاکستان کا 100 روپے کا ایسا نوٹ جس کی قیمت 50 لاکھ روپے سے زیادہ ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ کے جو سب سے مہنگے نوٹ ہیں وہ حج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *