Breaking News

کیا31جنوری کے بعد صارفین اے ٹی ایم سے صرف ایک ہزارروپیہ ہی نکلواسکیں گے،سٹیٹ بینک کیاکہتاہے؟جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا31جنوری کے بعد صارفین اے ٹی ایم سے صرف ایک ہزارروپیہ ہی نکلواسکیں گے،سٹیٹ بینک کیا کہتا ہے؟جانیں پاکستان بھر میں یہ رپورٹیں زیر گردش تھیں کہ بنک میں کھاتے رکھنے والے صارفین 31 جنوری کے بعد اے ٹی ایم مشین سے ایک ہزار روپے سے زائد کی رقم نہیں نکلوا سکیں گے ۔

 

پاکستان کے مختلف شہروں میں بسنے والے صارفین نے یہ شکایت کی تھی کہ انہیں موبائل فون پر سٹیٹ بنک آف پاکستا کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 31 جنوری کے بعد اے ٹی ایم مشین سے صرف ایک ہزار روپے ہی نکلوائے جا سکیں گے ۔ان افواہوں کو بہت سے صارفین نے سچ سمجھا اور ایسے پیغامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کر دیا ۔ اس ساری صورتحال کے بعد اور صارفین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سٹیٹ بنک کی جانب سے سوشل میڈیا پر زیر گردش پیغامات کی تردید کر دی گئی ہے ، تردیدی پیغام میں سٹیٹ بنک نے لکھا کہ یہ ہدایات حقیقت پر مبنی نہ ہیں ، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ، صارفین ایسی کسی بھی اطلا ع پرتوجہ نہ دیں۔ دوسری جانب پنجاب میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولنے میں بس چند روز ہی رہ گئے ہیں۔ حکومت کی جناب سے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز یکم فروری سے کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے شروع ہوں گی۔

About Admin

Check Also

مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل آغاز کب سے ہوگا اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پکی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بہت بڑی خوش خبری سامنے آ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *