Breaking News

جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رجسٹریشن منسوخ : پاکستانیوں کو بڑی خبر دے دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جو اس سے پہلے بھی حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے نام سے ایک لانگ مارچ کر چکے ہیں اب ایک بار پھر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت کے خلاف نکلے ہوئے ہیں ۔دوسری جانب اُن کے لئے بُری خبر ہے۔

 

جمعیت علما اسلام پاکستان کے سابق رہنما اور نامور سیاستدان حافظ حسین احمد نے دعوی کیا ہے کہ جے یو آئی کا فضل الرحمان گروپ رجسٹریشن سے محروم ہو چکا ہے اور اسکی رجسٹریشن اب ختم ہو چکی ہے ، اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام پاکستان موجود تھی جس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے ’ف‘ شامل کردیا۔ لیکن اب اسکی رجسٹریشن ختم ہو چکی ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان کراچی ٹرانسفارمیشن پیکیج سے متعلق اجلاس میں تلخ کلامی ہوئی۔ اجلاس کے اختتام پر علی زیدی کے روئیے اور بدکلامی پر اسدعمر نے مرادعلی شاہ سےمعافی بھی مانگی، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کو خط رویہ کی شکایت کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین تلخ کلامی اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سےمتعلق 16 جنوری کو منعقدہ اجلاس میں ہوئی وفاقی وزیر علی زیدی نے 16 جنوری کو ہونے والے اجلاس سے واک آؤٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سے واٹر بورڈ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اختیار ضلعی سطح پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا، کیونکہ شہری سہولیات کے اداروں کی منتقلی کا وعدہ خود وزیراعلیٰ نے کئی ماہ قبل کیا تھا، تاہم مراد علی شاہ نے میرے اس مطالبے پر تین مرتبہ جواب دیا کہ میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *