Breaking News

دوسروں کی وکٹیں گرانے والوں کی اپنی وکٹیں دھڑا دھڑ گرنا شروع ۔۔۔۔۔ تحریک انصاف کا اہم ترین صوبے میں بڑا نقصان ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی وکٹیں گرنا شروع، پی ٹی آئی کے مختلف عہدیداران و رہنماؤں نے پارٹی پالیسی اور عوام کو ریلیف فراہم کئے جانے میں ناکام رہنے پر دلبرداشتہ ہوکر پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا اور پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

 

تحریک انصاف کے عہدیداروں و رہنماؤں مرکزی رہنما امان اللہ بھٹی، ضلعی رہنما محمد علی مغل، جنرل سیکریٹری تعلقہ نیا سکھر لالہ یاسر، نائب صدر سٹی سکھر عبدالوہاب چنہ، سینئر نائب صدر سٹی زبیر سندرانی، عامر مغل، جوائنٹ سیکریٹری تعلقہ نیا سکھر جام شبیر سمیت دیگر نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے اور پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نجی ٹی وی کے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنیئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ تبدیلی کا پراسیس بلوچستان سے شروع ہوگا پھر پنجاب پہنچے گا،معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ابھی بھی سرکاری ٹی وی کا ریونیو کم ہے،آٹھ ہزار ملازمین کو دیکھتا ہے،میزبان نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ آٹا چینی کےبعدسرکاری ٹی وی کی فیس میں بھی اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔سنیئر اینکر پرسن حامد میر نے کہا کہ اگر عثمان بزدار اچھے وزیراعلیٰ ہیں تو ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ پچھلے دو سال میں بار بار پنجاب کا چیف سیکرٹری،پنجاب کا آئی جی کیوں تبدیل کیا جاتا ہے اور جو بیوروکریسی میں اہم لوگ ہیں ان کو کیوں بدلا جاتا ہے بنیادی سوال یہی ہے کہ عثمان بزدار کی گورننس کے حوالے سے بڑے سوال ہیں عمران خان نے بہت کوشش کی ہے کہ عثمان بزدار پنجاب میں ڈیلور کریں اب مسئلہ یہ درپیش ہے کہ اگر وہ ابھی بھی عثمان بزدار کے سپورٹ میں رہتے ہیں تو ان کے اپنے لیے مسائل بڑھ جائیں گے۔

About Admin

Check Also

شادی کی تیسری رات دولہے نے دولہن کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دونوں خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور ہر انسان اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *