طلباو طالبات کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری شفقت محمود نے گرین سگنل دیدیا،طلبا ایک بار پھر شفقت محمود کے گن گانے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹاپ ٹرینڈ بنے رہتے ہیں۔ اب ایک بار پھر طلباو طالبات کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گرین سگنل دے دیا ہے،طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ایک بار پھر شفقت محمود کے گن گانے لگے۔

 

طلبہ کا احتجاج رنگ لانے لگا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آن لائن امتحانات کا گرین سگنل دے دیا۔ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ بعض جامعات کے طلبہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے امتحانات آن لائن ہونے چاہئیں کیونکہ انہوں نے پڑھائی بھی آن لائن کی ہے۔ آن لائن امتحان کا فیصلہ یونیورسٹیز نے کرنا ہے لیکن پھر بھی ہم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے کہا ہے کہ وہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز (وی سی) سے رابطہ کریں اور دیکھیں کہ کیا موجودہ حالات میں اس سال آن لائن امتحانات ممکن ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامعات کو بھی یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا ان کے پاس اتنی فنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ تمام طلبہ کے آن لائن امتحانات لے سکیں، کسی کو پیچھے نہیں چھوڑا جاسکتا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ جامعات کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ اچھے نمبر حاصل کرنے کیلئے آن لائن امتحانات کا غلط استعمال نہ کیا جاسکے، اچھے سوالیہ پرچے بنانا سب سے ضروری ہے۔

About Admin

Check Also

دہائیوں پرانی رفاقت کا خاتمہ۔۔۔!!! پیپلز پارٹی کے بانی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کپتان ہو یا کھلاڑی، کھیل کا میدان ہ یا سیاسی میدان، بس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *