Breaking News

آصف زرداری اور اسٹیبلمشنٹ میں معاہدہ! پیپلز پارٹی کا مستقبل کیا ہوگا؟ موجودہ حکومت کب تک ختم ہوگی؟ سب سے بڑی خبر بریک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری تحریک انصاف کی حکومت کے 5 سال پورے کرنے کی گارنٹی ہیں، آصف علی زرداری کا معاہدہ ہوا ہے کہ مجھے اور پی پی رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، اس کے عوض عمران خان کی حکومت کے پانچ سال پیپلز پارٹی پورے کروائے گی۔

 

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کیا نوازشریف اور آصف زرداری کو مناسکیں گے؟مولانا فضل الرحمان کا بس چلے تو وہ 10منٹ میں موجودہ حکومت کو گھر بھیج دیں ، لیکن ان کے اختیار میں کچھ نہیں، ان کی پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھیجنے کی خواہش ہوسکتی ہے، لیکن زمینی حقائق ہیں وہ کامیاب ہوتے نظر نہیں آتے۔ بلاول ہاؤس کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری کو فون کرکے کافی شکوے کیے کہ آپ پی ڈی ایم کے فیصلوں کو سبوتاژ کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کے لوگ ہمارے ساتھ نہیں نکل رہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپ قابل احترام ہیں، قابل عزت ہیں لیکن حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں، میں سیاست جانتا ہوں، آپ پی ڈی ایم کو جس طرف لے جارہے ہیں، اس کا نقصان ہوگا۔ نوازشریف ، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز ایک پیج پر ہیں، وہ چاہتے ہیں حکومت فوری گھر چلی جائے۔ عمران خان کی حکومت زیادہ مضبوط ہوتی جارہی ہے، آدھا گھنٹہ پہلے ن لیگ کے ایک رہنماء سے بات کی کہ لانگ مارچ کامیاب ہوگا؟ جس پر اس نے کہا کہ ہمارے لوگ سمجھتے ہیں کہ لانگ مارچ کا حال برا ہوگا۔ اسی طرح آصف زرداری کہتے ہیں موجودہ حکومت 5 سال پورے کرے گی، زرداری کے پاس سندھ ہے، سندھ ان کی جان ہے۔

About Admin

Check Also

ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دے دی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *