Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون! تحریک انصاف کا ایک اور رہنماء جہانِ فانی سے کو چ کر گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ابھی کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم عمران خاں کے دیرینہ ساتھی اور معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے تھے جن کی وفات سے عمران خاں کافی رنجیددہ تھے جب کہ اب تحریک انصاف کو ایک بار پھر بڑا نقصان ہوا ہے جب ایک اور اہم ترین رہنما انتقال کر گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف لودھراں کے تحصیل صدر اور جہانگیر ترین کے دیرنہ ساتھی مہر محمد اکرم سیال انتقال کر گئے ہیں۔ مہر محمد اکرم سیال کے انتقال پر تحریک انصاف کے سینئر اور بانی رہنماء جہانگیر ترین کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ جہانگیر ترین اور علی ترین کی جانب سے تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ محمد اکرم سیال کے درجات کو بلند کرے اور اُنہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مہر اکرم سیال تحریک انصاف کا اثاثہ تھے جنکی پارٹی کی خاطر خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ‘‘۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں 20 ارکان پر مشتمل تحریک انصاف کا ناراض دھڑا سامنے آ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی میں بھی سرکان پر مشتمل ناراض دھڑا سامنے آگیا ہے، جنہوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہٹانے سمیت وزیراعظم عمران خان سے چار اہم مطالبات کر دیے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کے ناراض ارکان کے نمائندے خواجہ داؤد سلیمانی کا پی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عثمان بزدار سے کوئی ایک ناراضگی نہیں بلکہ پچھلے ایک سال سے مسئلہ چلا آرہا ہے، میرے پاس حلقہ 285 جبکہ بزدار 286 سے منتخب ہوئے ہیں، بزدار نے اپنے حلقے میں 270 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے دیے جبکہ میرے حلقے میں کچھ نہیں کیا۔

About Admin

Check Also

اسلام آباد میں مساج سنٹر پر چھاپہ، پکڑے جانیوالے شخص نے اپنا تعلق کس حکومتی شخصیت کیساتھ بتایا؟؟ ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی پولیس نے مساج سنٹر پر چھا پہ مار کارروائی کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *