Breaking News

جوڑ توڑ شروع! یوسف رضا گیلانی کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا، پاکستانی سیاست میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں سینٹ کے الیکشن قریب آتے جا رہے ہیں سیاسی ماحول گرم ہوتا جا رہا ہے۔ جوڑ توڑ کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے ۔حکومت اور اپوزیشن اپنا پنا چیئرمین سینٹ لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ایسے میں پیپلز پارٹی نے بڑی گیم کھیل دی ہے۔

 

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ بنانے کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دیا گیا ہے۔ جنگ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ چئیرمین شپ کے حصول کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی سینیٹ کی چئیرمین شپ جنوبی پنجاب کو دلوانا چاہتی ہے تاکہ یہاں اپنا سیاسی اثرو رسوخ بڑھایا جا سکے۔ اس سلسلہ میں مصدقہ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم اور سینئر وائس چئیرمین پی پی یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف سینیٹ کا ٹکٹ دینا چاپتی ہے بلکہ انہیں منتخب کروا کر چئیرمین سینیٹ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔یہ بھی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ پی ڈی ایم ایک مشترکہ امیدوار سامنے لائے گی۔تاہم پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مشترکہ طور پر سینیٹ الیکشن لڑنے کے معاملے پر نیا جھگڑا شروع ہو گیا۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *