Breaking News

ن لیگ کی بڑی وکٹ گِر گئی! اہم ترین رُکن اسمبلی عمران خان کو پیارا ہوگیا،

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں سینٹ کے الیکشن قریب آتے جا رہے ہیں سیاسی ماحول گرم ہوتا جا رہا ہے۔ جوڑ توڑ کا سلسلہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے ۔حکومت اور اپوزیشن اپنا پنا چیئرمین سینٹ لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم ایسے میں مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گر گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے صوبائی اسمبلی کے رکن نشاط خان ڈاہا نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے . فردوس عاش اعوان کا کہنا تھا کہ اس حمایت کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی جب کہ ن لیگ کی مزید وکٹیں بھی جلد ہی گرنے والی ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ بنانے کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دیا گیا ہے۔ جنگ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ چئیرمین شپ کے حصول کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی سینیٹ کی چئیرمین شپ جنوبی پنجاب کو دلوانا چاہتی ہے تاکہ یہاں اپنا سیاسی اثرو رسوخ بڑھایا جا سکے۔ اس سلسلہ میں مصدقہ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم اور سینئر وائس چئیرمین پی پی یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف سینیٹ کا ٹکٹ دینا چاہتی ہے بلکہ انہیں منتخب کروا کر چئیرمین سینیٹ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *