Breaking News

انا للہ وانا الیہ راجعون! پاکستان ایک عظیم اور دیانتدار سیاستدان سے محروم ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قرآن پاک میں ہے کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کی موت کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ آج کا دن پاکستانی سیاست کے لئے افسوس ناک دن ثابت ہوا ہے جب سابق رکن قومی اسمبلی اور ایک نیک صفت انسان اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

 

سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ گزشتہ روز انتقال کر گئے، جنکی نماز، جنازہ منصور لاہور، جماعت اسلامی کے مرکز میں ادا کر دی گئی ہے، نمازِ جنازہ میں پاکستان کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اپنے سینئر اور نامور رہنما سے محروم ہوگئی۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے اعلیٰ عہدیدار حافظ سلمان بٹ گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں۔ جماعت اسلامی ذرائع کے مطابق مرحوم کافی عرصے سے شدید علیل تھے۔لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں حافظ سلمان بٹ کا علاج جاری تھا، دوران علاج طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کرنا پڑا تھا، جہاں وہ اب انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کر جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت اور دیگر رہنماوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے بھی انکے انتقال پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

صلح کس نے اور کن شرائط پر کروائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی کی صلح کروانا بھی بہت بڑا نیکی کا کام ہے اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *