Breaking News

دوستی کا حق ادا! جہانگیر ترین نے ایک مرتبہ پھر وفاداری نبھا دی، عمران خان کو شاندار سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جہانگیر ترین کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے تحریک انصاف کی حکومت بننے میں جہانگیر ترین کے کردار کو بھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے ماڈل ٹاؤن والے گھر تحریک انصاف کے 20 سے زائد ارکان کا آنا جانا معمول ہے۔

 

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے ان کو بغاوت سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے اظہارِ خیال کیا کہ اگر خفیہ ووٹنگ ہوئی تو ہمیں نقصان ہو گا۔ ان کو لگتا ہے کہ ن لیگ کے پاس پیسہ بہت ہے تو وہ پیسے دے کر سینیٹر بنا لیں گے۔جس پر راجہ ریاض نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر پنجاب میں کمیٹی چئیرمین جہانگیر ترین کو بنایا جائے۔ اسی پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ میری اطلاع کے مطابق کچھ قریبی لوگ عمران خان کو ورغلا رہے ہیں،جس سے عمران خان کو نقصان ہو گا۔ مجھے معلوم ہے کہ جہانگیر ترین کے گھر تحریک انصاف کے 20ایم پی ایز کا جانا معمول ہے لیکن جہانگیر ترین نے انہیں بغاوت سے روک دیا ہے۔ اس کے علاوہ جہانگیر ترین کے لیگی رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطے ہیں۔جہانگیر ترین آزاد امیدواروں کے ساتھ بنا کر رکھنے کا ہنر جانتے ہیں، یا تو انہیں پیسوں کی آفر کی جاتی ہے یا پھر وزارت کی پیشکش کی جارتی ہے۔

About Admin

Check Also

پی ٹی آئی کو دھچکا! اہم ترین رہنماء کو انتخابات کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ضمنی الیکشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *