Breaking News

ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی! نامور رہنماء تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹ کا الیکشن قریب آتے ہی سیاسی ماحول خاصا گرم ہو چکا ہے تبدیلی حکومت سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے بھر پور کوشاں ہے تاہم ان حالات میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جب پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اُڑا لی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار ارزش پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔سردار ارزش نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود سمیت دیگر ساتھی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ سردار ارزش کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ آزاد کشمیر کی حکمران جماعت نے مودی سے محبتیں بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر عمران خان کی قیادت میں جمع ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ سردار ارزش خان مرحوم سابق وزیر بہادر خان کے بھتیجے ہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نا اہلی کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے ، درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیاہے ، فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ۔

About Admin

Check Also

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔اچانک انتقال سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *