’ ہم عمران خان کو تیسری آپشن سمجھتے تھے مگر آج۔۔۔‘‘ کپتان کا بڑا حمایتی بھی دلبرداشتہ ہوگیا، شدید تنقید کر ڈالی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ میرے خیال میں تو عمران خان کی حکومت کرپشن پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے اور اس پر میرے بہت سے تحفظات بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک عمران خان کی بات ہے تو ہمیں کبھی بھی یہ شُبہ نہیں تھا۔

 

کہ عمران خان مخلص نہیں ہے۔لیکن ایک مخلص آدمی اگر سسٹم کے ہاتھوں تباہ ہو جائے اور اس کا مشن ختم ہو جائے تو اس سے بڑا المیہ اور کوئی نہیں ہے۔ اُس کے مشیر اچھے ہوتے یا اُس کے ساتھ لوگ اچھے ہوتے جو اُس کو بتاتے کہ پہلے اداروں کو ٹھیک کر لیتے ہیں، اداروں کو ٹھیک کرنے کے لیے مل کر کوئی پلان بناتے، کوئی ٹیم ان کو مشورہ دیتی کہ اداروں کو کیسے ہینڈل کیا جائے اور کیسے ان کو ٹھیک کیا جائے ، ان چیزوں پر توجہ نہیں دی گئی اور غالباً حکمت عملی کی کمی اور کمزوری کی وجہ سے سارا اسٹرکچر فیل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی جانب یہی اٹریکشن تھی کہ جب لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دئے تو ہمیں ایک تیسری آپشن نظر آ رہی تھی کہ وہ کم از کم وہ اُن دو پارٹیوں ، جن پر بہت سے الزامات ہیں، اُن سے ہماری خلاصی ہو گی اور شاید عمران خان ہمیں کوئی بہتر سسٹم دیں گے۔ اگر عمران خان بھی ناکام ہوتے ہیں تو پھر پیچھے باقی کیا رہ گیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میری نقطہ نگاہ کے مطابق حکومت کے پانچ سال پورے ہوں گے لیکن نہ کوئی پیسہ واپس آئے گا، نہ ہی کسی کو سزائیں ہوں گی۔ یہ کرپشن مافیا اتنی مضبوط ہے کہ آج ریاست ان کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں۔

About Admin

Check Also

”اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی بورنگ کے دوران تیل نکل آیا ، شہری نے پہلا کام کیا کیا؟“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے بعد راولپنڈی سے بھی کنوئیں کی کھدائی کے دوران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *