Breaking News

’’آپ صرف 28 میں سے 3 سیٹیں حاصل کر سکیں گے۔۔ ‘‘ وزیر اعظم عمران خان کو بُری خبر سُنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کے الیکشن میں 28 میں تحریک انصاف کی صرف3 سیٹیں ہیں، آزاد کشمیر میں ن لیگ کے لوگ توڑے جائیں گے، ممکن ہے لوگ ٹوٹنے سے صورتحال بدل جائے،پی ٹی آئی نے ابھی تک کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد بھی نہیں کیا۔

 

سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے تبصرے میں کہا کہ سیاست سینیٹ کے الیکشن کے گرد گھوم رہی ہے، مولانا فضل الرحمان کی انڈرسٹینگ ہوسکتی ہے، میرا خیال ہے ہوگئی ہے یا ہونے والی ہے، اسی لیے خاموش ہیں، سینیٹ الیکشن میں عمران خان کو فکر ہے پچھلے الیکشن میں ان کے 20ارکان بِک گئے تھے، ان کو نکال دیا تھا، اس کے باوجود ان کی سیٹیں بڑھ گئی تھیں۔ کے پی میں پٹواری سسٹم، تعلیم اور صحت کا نظام بہتر بنایا ہے۔عمران خان چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ سے ہونا چاہیے، جبکہ آئینی ترمیم ہوگی نہیں۔ جہانگیرترین خاموش ہیں عام تاثر ہے کہ وہ متحرک ہوگئے ہیں لیکن اس کی کوئی علامت نظر نہیں آئی، جہانگیرترین، شاہ محمود قریشی، علیم خان اور اعجاز چوہدری کا گروپ ہے، ق لیگ کی طرف سے کامل آغا کو ٹکٹ دیں گے۔ پرویز رشید کو ٹکٹ دیں گے، محمد زبیر اور راجا ظفر الحق کو ٹکٹ دیا جاسکتا ہے، ظفر الحق نے 17الیکشن لڑے اور ہار گئے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جولائی میں الیکشن ہونے والے ہیں، خبر یہ ہے کہ سروے ہوا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی 28میں تین سیٹیں ہیں، ابھی تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا اتحاد نہیں بنایا۔

About Admin

Check Also

’’ وزیر اعظم بن جائیں یا پھر وزیر اعلیٰ ‘‘ پیپلز پارٹی کی مونس الٰہی کو پیشکش، چوہدری پرویز الٰہی نے بھی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سیاست دان اقتدار کے حصول کے لئے کچھ بھی کر سکتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *