Breaking News

سکولوں میں اتوارکی چھٹی بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کافی عرصے سے سرکاری اور پرائیویٹ سکول بند تھے ۔ حالات بہتر ہوتے ہی کافی عرصے بعد وفاق اور صوبائی حکومتوں نے مشاورت سے مرحلہ وار سکول کھولنے کا فیصلہ کیا تھا اور گرمیوں کی چھٹیاں بھی کم کر دی تھیں۔

 

اب سکولوں میں اتوارکی چھٹی بند۔۔۔۔ اساتذہ کیلئے یکم فروری سے شروع ہونے والی داخلہ مہم درد سر بن گئی، گزشتہ روزڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کی اتوار کے روز کی چھٹی بند کردی، آج تمام سکول سربراہان حاضر رہیں گے اورب فارم کا اندراج سو فیصد یقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے لئے یکم فروری سے شروع ہونے والی داخلہ مہم درد سر بن گئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کی اتوار کے روز کی چھٹی بند کردی،گزشتہ روز احکامات جاری کئے گئے تھے کہ31 جنوری کوتمام سکول سربراہان حاضر رہیں گے، اتوار کے روز ب فارم کا اندراج سو فیصد یقینی بنائیں،انرولمنٹ مہم کے لئےسکولوں کے باہر بینر آویزاں کریں،سکول سربراہان کے ساتھ ضروری سٹاف بھی سکول حاضر ہوگا۔علاوہ ازیں ب فارم کا سو فیصد اندراج کرکے سکول سربراہان ڈی ای او سکینڈری سے سرٹفیکیٹ لیں گے،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس یکم فروری سے انرولمنٹ مہم کا افتتاح کریں گے۔واضح رہے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیس کا نیا ورژن جاری کردیا۔سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط بھی سیس کے نئے ورژن میں شامل ہے، داخلوں کے وقت بچوں کی مکمل معلومات سیس میں اپ لوڈ کی جائینگی ۔ ب فارم سے متعلق معلومات دستیاب نہ ہونے پر داخلہ اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے گا۔نیا ورژن فائیو ٹو سیون کے نام سے متعارف کروایا گیا۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *