Breaking News

بریکنگ نیوز: وزیراعظم کے گھر بیٹے کی پیدائش۔!!! گھر میں خوشیوں کا سماں، ہر طرف سے مبارکباد دینے والوں کی لائنیں لگ گئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس وقت ساری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے آئے روز ہلاکتیں بڑھتی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ساری دنیا میں لاک ڈاؤن جاری ہے تاہم ایسے میں وزیر اعظم صاحب کو ایک بڑی خوشخبری ملی ہے وزیراعظم کے گھر بیٹے کی پیدائش، گھر میں خوشیوں کا سماں، ہر طرف سے مبارکباد دینے والوں کی لائنیں لگ گئیں۔

 

رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ برطانوی وزیر اعظم کے بیٹے کی پیدائش لندن اسپتال میں ہوئی، بچے کی والدہ کیری سائمنڈز میں گزشتہ ماہ کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، کیری سائمنڈز تین ہفتے قبل کورونا سے صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئیں۔ برطانوی وزیراعظم اہلیہ کے ہمراہ ہسپتال میں رہے اور انہوں نے بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماں سے بچے میں کورونا کی منتقلی کا امکان نہیں۔ دوسری جانب ہالی وڈ اداکارہ و سابق ماڈل پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی کر لی۔ اس بار انہوں نے اپنے باڈی گارڈ کو اپنا جیون ساتھی بنایا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ پامیلا اینڈرسن نے گزشتہ ماہ کے آخر میں شادی کی۔برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے پامیلا اینڈرسن نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محسوس ہوتا ہے اب میرا سفر مکمل ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ پامیلا اینڈرسن کی یہ چھٹی شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کی تھی تاہم 12 روز بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ اداکارہ نے جان پیٹر سے قبل ٹامی لی، کڈ راک اور پوکر پلیئر رک سیلمون سے بھی شادی کی تھی۔ رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن کی دو مرتبہ شادی ہوئی تھی۔

About Admin

Check Also

جیل کا کھانا کھانے سے انکار پر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیا چیز کھانے پر مجبور ہیں؟ اندر سے خبر باہر آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)واضح رہے کہ اس سے قبل آریان خان کی جیل میں گزارے جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *