Breaking News

سافٹ و ئیر اَپ ڈیٹ۔۔!! مولانا فضل الرحمان کا بڑا فیصلہ، پوری پی ڈی ایم تحریک کو حیران کر کے رکھ دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ بھی ہیں اور پی ڈی ایم کی قیادت بھی کر رہے ہیں وہ اور اُن کے عزیز و اقارب نیب کے پی کے کے ریڈار پر ہیں ۔اب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے۔

 

کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو وہ بھی نااہلوں سے بھرجائے گا،ہماری جنگ حکومت کیساتھ ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ نہیں، اس سے ہمیں گلے شکوے ہیں اور شکایت اپنوں سے ہی ہوتی ہے، ریاستی اداروں کیساتھ ہماری سوچ کا احترام کیا جائے، اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کو توڑنا چھوڑ دے، حکمراں اپنے مستقبل سےبے پروا ہیں، ان کا مستقبل تاریک ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے سینیٹ انتخابات میں حصہ نہ لیا تو وہ بھی ان نااہلوں سے بھرجائے گا، حکمران بےوقوف تھے اور ایسے ہی احمق رہیں گے، اگر اس ملک کو بچانا ہے تو اس حکومت سے نجات دلانا اہم ہے، ملک میں دوبارہ شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا حربہ اب ٹھس ہوچکا ہے، اب نیب خطرے میں ہے، کل آنے والی حکومت اسے ختم کردے گی، نیب افسران حدود میں رہیں، ذاتی دشمنیاں نہ پیدا کریں۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ملک کو مالی نقصان کس نے پہنچایا،ذمہ دار یہی حکومت ہے، براڈ شیٹ نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھولاہے، براڈ شیٹ کیس میں انکی نااہلی کی وجہ سےقوم کواتنابڑانقصان ہوا، ملک میں کرپشن میں اضافہ ہواہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے حکومت کے کرپشن کا بھانڈا پھوٹ دیا ہے، پرویز خٹک کی صحت بتا رہی ہے کہ بی آر ٹی میں کتنی کرپشن ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم پر ہاتھ ڈالنا ملک کو تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا، اس سے صوبوں کا احساس محرومی بڑھے گا ۔

About Admin

Check Also

بوٹ پالش بھی مہنگی ہو گئی اس لیے اب پالش سے پہلے ۔۔۔ مہنگائی کے طوفان پر حامد میر بھی بول پڑے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *