Breaking News

عوام کیلئے بڑا ریلیف حکومت کا ہر گھرانے کو سالانہ 10لاکھ روپے دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے ۔ ملکی حالات آہستہ آہستہ بہتری کی جانب گامزن ہیں ایسے میں عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے حکومت نے ہر گھرانے کو سالانہ دس لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے۔

 

یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ کوریج کی سہولت دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے اور ہیلتھ انشورنس کے تحت شہری پورے پاکستان کے 400 سے زائد سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج کروا سکتے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام شہریوں کو بلا امتیاز صحت کارڈ دینے کا وعدہ مکمل کیا اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کارڈ پلس کی سہولت مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کیا۔ جنوبی اضلاع کے شہریوں کے لیے صحت کارڈ پلس آج دے رہے ہیں جبکہ آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ڈی آئی خان اور ٹانک کا دورہ کریں گے۔ یاد رہے خیبرپختونخوا یونیورسل ہیتلھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ صوبہ میں 65 لاکھ گھرانوں کے 4 کروڑ افراد کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ ہر فیملی 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروا سکتی ہے۔ سہولت خیبرپختونخوا کے تمام رہائشیوں کو شناختی کارڈ پر دستیاب ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ منصوبے پر عملدرآمد گزشتہ سال اکتوبر سے شروع کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں سوات چترال اور ملاکنڈ کی آبادی کو شامل کیا گیا۔ نومبر، دسمبر 2020 میں دیگر اضلاع کو شامل کیا گیا۔ گزشتہ ماہ پشاور، مردان سمیت دیگر اضلاع کو شامل کیا گیا۔

About Admin

Check Also

بریکنگ نیوز:13 مئی یا 14 مئی۔۔؟ملک میں عیدالفطر کب ہوگی تاریخ کا اعلان ہوگیا پوری قوم کے شاندار خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *